افغانستان میں صحافیوں پر دباؤ، آزاد صحافت کو شدید خطرات

افغانستان میں صحافیوں پر دباؤ، آزاد صحافت کو شدید خطرات

افغانستان میں صحافیوں پر بڑھتے تشدد، گرفتاریوں اور سخت سنسرشپ کے باعث آزاد صحافت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن (AMSO) نے افغانستان میں معلومات تک رسائی پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اے ایم ایس او کے بیان کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے معلومات تک رسائی محدود کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور میڈیا اداروں پر دباؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو صرف طالبان حکومت کے بیانیے اور بااثر حلقوں کی پسندیدہ معلومات تک محدود کیا جا رہا ہے۔تنظیم کے مطابق سخت سنسرشپ، لائیو تصاویر اور سیاسی پروگراموں پر پابندیوں سمیت مختلف نوعیت کی دھمکیوں کے باعث افغان میڈیا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔