بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن کو شدید تنقید اور عدم اعتماد کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے ’اسپیشل انٹینسیو ریویژن‘ (SIR) کے ذریعے ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کیے جانے کے معاملے پر نوجوانوں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پر انتخابی عمل میں مبینہ ہیرا پھیری کے الزامات نے بھارت میں جمہوری عمل سے متعلق بحث کو مزید تقویت دی ہے۔بھارتی جریدے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق منی پور کے مسیحی اکثریتی علاقوں میں SIR کے دوران ایک لاکھ 58 ہزار 677 ووٹرز کے نام حذف کیے گئے، جس پر انتخابی عمل میں امتیازی سلوک سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔