پاکپتن:انسداد سموگ کارروائیاں، 2 بھٹوں کو جرمانے

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی ہدایات پر محکمہ ماحولیات نے پیرا فورس کے ہمراہ انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز کر دیں۔ تحصیل عارفوالا میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹہ جات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرامت برکس کمپنی 119 ای بی، احمد یار روڈ کو سیاہ دھواں اور ناقص ایندھن کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جبکہ المکہ برکس کمپنی 26 ای ہی کمیر روڈ کو مضر صحت ایندھن کے استعمال پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔