لاہور (کرائم رپورٹر)ای پی اے پنجاب کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کے خلاف کارروائیاں تیز، دو صنعتی یونٹس سیل کر دیئے گئے۔مومن پورہ روڈ پر علی وائر ورکس سٹیل ری رولنگ مل میں انسدادِ سموگ قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں۔ بھینی روڈ رنگ روڈ پر حفیظ ریحان اینیلنگ ورکس میں بھی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔دونوں صنعتی یونٹس میں غیر معیاری ایندھن کا استعمال اور آلودگی کنٹرول سسٹمز کی غیر موثر کارکردگی پائی گئی۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں صنعتی یونٹس سیل، دونوں یونٹس پر مجموعی طور پر 2لاکھ جرمانہ عائد کر دیا گیا۔