گوجرانوالہ کے نجی سکول کی بس شوالہ لنک روڈپربریکیں فیل ہونے پرالٹ گئی
بس میں 45 افراد سوار تھے، زخمیوں میں طالبات،سکول سٹاف شامل، ہسپتال منتقل
مری (خصوصی رپورٹ)مری ایکسپریس وے کے شوالہ لنک روڈ پر گوجرانوالہ کے ایک نجی سکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ طالبات اور سکول سٹاف سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے۔ بس میں مجموعی طور پر 45 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ شوالہ لنک روڈ پر پیش آیا جہاں سڑک تنگ ہونے کے ساتھ مسلسل اور خطرناک اترائی بھی ہے۔ اس راستے پر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ سکول ٹرپ کی بس اس خطرناک راستے پر داخل ہوئی تو طویل اترائی کے دوران مسلسل بریک استعمال کرنے کے باعث بس کی بریکیں فیل ہوگئیں اور گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔