پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات

 انتونیو گوتریس نے امن و ترقی کیلئے پاکستان کے نمایاں ، جنگ میں ثالثی کی کوششوں کو سراہا
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخارنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے الوداعی ملاقات کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و ترقی کیلئے پاکستان کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار کو خارجہ سیکریٹری مقرر ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے ا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،انہوں نے عاصم افتخار کی تعیناتی کے دوران سیکریٹری جنرل اور ان کی ٹیم سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ عاصم افتخار نے کثیر الجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹراور عالمی قانون کیلئے انتونیو گوتریس کی شاندار قیادت کو سراہا۔