واشنگٹن(آئی این پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنمائوں نے امریکا ایران کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ امیر سعید ایروانی نے ایلون مسک کو ایران میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی دعوت دی، ایرانی سفیر نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔