اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے فروغ کے امکانات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں تجارت، کاروبار، توانائی اور دیگر شعبوں میں روابط بڑھانے پر تفصیلی بات ہوئی۔محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے لیے پُرعزم ہے تاکہ علاقائی ترقی اور اجتماعی فلاح و بہبود کو آگے بڑھایا جا سکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔یہ اجلاس خطے میں اقتصادی و تجارتی روابط کو مضبوط کرنے اور مشترکہ ترقی کے مواقع بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔