لاہور (خصوصی رپورٹ)شہری خوبصورتی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے پی ایچ اے ایجنسیوں کو شاخ تراشی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری احکامات کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کی پی ایچ اے ایجنسیاں درختوں کی تراش خراش یقینی بنائیں گی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اضافی اور خشک شاخوں کی کٹائی نہ صرف درختوں کی بہتر نشونما کا باعث بنتی ہے بلکہ ان کی ظاہری خوبصورتی بھی نکھرتی ہے۔سڑکوں سے ملحقہ بڑھی ہوئی شاخیں حادثات اور بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔