پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی مشن کو محدود کیا جا رہا ہے، جسے داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ورجینیا میں میرین کور بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب فوج میں ترقی صرف میرٹ پر ہوگی، کوٹہ سسٹم ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "موٹی توند والے جنرلز کا دور ختم ہو چکا ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی رکھنے پر پابندی برقرار رہے گی اور جو اہلکار نئے ایجنڈے کی حمایت نہیں کریں گے انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔پیٹ ہیگسیتھ نے سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "احمق رہنماؤں نے امریکا کو غلط سمت میں دھکیلا اور راستہ بھٹکا دیا ہے۔"