ٹی 20 ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور بھارت کی اگلی ٹکر 2026 میں متوقع

ٹی 20 ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور بھارت کی اگلی ٹکر 2026 میں متوقع

ٹی 20 ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلوں میں بھارت نے پاکستان کے خلاف تینوں میچز جیت کر فائنل میں بھی فتح سمیٹی اور ٹرافی اپنے نام کی۔
کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی اگلی ممکنہ ملاقات 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہو سکتی ہے، جو 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگی۔ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اور امکان ہے کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا جائے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں ٹیمیں گروپ اسٹیج میں فروری 2026 کے وسط میں آمنے سامنے ہوں گی۔شائقین کے لیے یہ ایک بار پھر سب سے بڑے روایتی حریفوں کے دلچسپ مقابلے کا موقع ہوگا۔