فلپائن: سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کم از کم 20 ہلاکتیں، متعدد زخمی

فلپائن: سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کم از کم 20 ہلاکتیں، متعدد زخمی

فلپائن کے مرکزی صوبے سیبو میں ریختر سکیل پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 37 سے زائد زخمی ہوئے۔

 متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کی گئیں۔ گورنر پام بریکواترو نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کیا گیا۔سیبو کے شمالی قصبے سان ریمیگیو میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک بچہ اور ہنگامی اہلکار بھی شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی، اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے اور چرچز میں عبادات معطل کر دی گئی ہیں۔