راولپنڈی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 12249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050  گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035  اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085  مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4389 ایف آئی آرز، 1839بلڈنگ سربمہر اور 3462 چالان درج کیے گئے