پاک فوج نے باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کو صاف کرنا شروع کر دیا

پشاور(آئی این پی )باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں دو دن قبل  فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کی وجہ سے بچوں کی شہادت کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پے کھیل کے علاقے کو گولا بارود سے صاف کرنا شروع کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ کے گائوں گھاکی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑا گیا میں بارودی گولہ بروقت کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے عمائدین سے درخواست کی کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چھوڑے گئے گولہ بارود سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط برتیں اور ایسے کسی بھی مشکوک ہتھیار یا مواد کی بروقت اطلاع سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں