وزیراعلی کو پنجاب کیخلاف کسی بھی بات کا جواب دینے کا حق ہے رانا ثناء اللہ

مریم نواز نے کوئی ایسی بات نہیں کی، صوبے کے خلاف کی جانے والی بات کا جواب دینے کا حق ہے:سینیٹ میں خطاب
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلی کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں بھی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے