مریم نواز اور جرمن پارلیمنٹ کی رکن دریا ترک نخباؤر کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور خواتین کے امپاورمنٹ کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس ملاقات میں تعلیم، یوتھ ایکسچینج پروگرام، ماحولیاتی مسائل اور صاف ستھری توانائی کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے جرمن کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی اور ہمدردی پر شکریہ ادا کیا، اور جرمنی کی فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن جمہوریت اور باہمی مکالمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور سیلاب کے دوران جرمنی کا اظہارِ ہمدردی پاک-جرمن دوستی کی نمایاں عکاسی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی 1951 سے پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار رہا ہے، اور تعلیم پنجاب حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیر تعلیم ہیں اور خواتین کی بااختیاریت پنجاب کی سماجی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔دریا ترک نخباؤر نے اس ملاقات کو خوشگوار اور مفید قرار دیا اور جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔