خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت فنڈز کی عدم ادائیگی کے سبب معطل کی گئی ہے، جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کیے، اور انشورنس فرم نے ہسپتال کے کروڑوں روپے کے واجبات کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے، جس کے باعث ہسپتال مالی مشکلات سے دوچار ہے۔