مسکسیکو،جیٹ بلیو ایئر لائن کے طیارے کی ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ

میکسیکوسٹی(آئی این پی )میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ایئر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسئلے سے دوچار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ  کرنا پڑی،واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی