پاکستان ریلوے کا 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کا فیصلہ، اشتہار جاری

نیلام ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل،نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی
 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا 
اسلام آباد (آئی این  پی )پاکستان ریلوے نے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائیگی۔محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کیعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیلام کی جانیوالی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے،ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔