پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

لاہور(آئی این پی )پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔ جاری شیڈول  کے مطابق   قراقرم 42-ڈاون کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 2 گھنٹے 15 منٹ تاخیر سے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاون سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر سے 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔کراچی ایکسپریس 16-ڈاون کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس 44-ڈان کے مسافروں کو آج گرین لائن 6-ڈان میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔گرین لائن 6-ڈان کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 40 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔