دو تین ماہ میں سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام کا آغازہو جائیگا عبدالعلیم خان

موٹرویز کو آزادکشمیر، گلگت بلتستان تک ملائیں گے،بابا گرو نانک ایکسپریس وے کا آغاز بھی رواں سال ہوگا:عبدالعلیم خان
 شیخوپورہ (آئی این پی) وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ دو تین ماہ میں سکھر حیدرآباد موٹروے پر کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، افتتاح دو سال میں کریں گے۔ ایک سال میں سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے بھی مکمل ہو جائے گی۔ بابا گرو نانک ایکسپریس وے کا آغاز بھی رواں سال کرنے جا رہے ہیں۔شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں 12 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پولیس کو عملی طور پر رول ماڈل بن کر سامنے آناچاہیے، پولیس ٹریننگ مینجمنٹ،قومی شاہراہوں کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک بھر میں سڑکوں، شاہراہوں کا جال بچھانے والے این ایچ اے نے تاریخی کامیابی حاصل کی، جون 2024میں این ایچ اے کا کل ریونیو66.8ارب روپے تھا