پنجاب اسمبلی کی مقامی حکومتوں کو تحفظ دینے کیلئے قرارداد وفاق کو ارسال

 مقامی حکومتوں کے تحفظ کیلئے   آئین میں نیا باب شامل کیا جائے اور انتخابات لازمی قرار دیئے جائیں
لاہور(آئی این پی ) پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینے کے لئے  قرارداد وفاق کو ارسال کر دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے تحفظ کیلئے   آئین میں نیا باب شامل کیا جائے اور انتخابات لازمی قرار دیئے جائیں۔پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور ہوئی قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینٹ کو ارسال کی گئی، قرارداد احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی نے متفقہ طور پر پیش کی تھی، صوبائی ایوان نے آئین کے آرٹیکل 140-A میں ترمیم کی تجویز دے دی۔قرار داد کے متن کے مطابق آئین میں ایک نیا باب مقامی حکومتوں کے نام سے شامل کیا جائے، مقامی حکومتوں کی مدت اور ذمہ داریوں کی آئینی وضاحت کی سفارش کی گئی، مقامی حکومتوں کے انتخابات 90 روز میں کرانے کی شرط تجویز کی گئی۔