امریکہ میں 6ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے700 نوکریاں پیدا ہوں گی‘ مزید معاہدوں کیلئے پرامید ہیں:امریکی ناظم الامور
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے حال ہی میں امریکہ کے ایکسپورٹ-امپورٹ (ایگزم) بینک نے پاکستان کے لئے ایک ارب 25 کروڑ ڈالرز کی نئی مالی معاونت کی منظوری دی ہے۔سفارتخانے کی جانب سے امریکی کی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس مالی معاونت کا مقصد پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے سے اہم معدنیات کی کان کنی میں مدد فراہم کرنا ہے۔نیٹلی بکر کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں ایگزم پواجیکٹ فائننسنگ کے تحت ریکوڈک منصوبے کو چلانے کیلئے درکار تقریبا دو ارب ڈالرز کے کان کنی جدید آلات پاکستان اور خدمات فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں امریکہ میں چھ ہزار جبکہ بلوچستان میں ساڑھے سات سو نوکریاں پیدا ہوں گی۔