فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کی تفصیلی نگرانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کی تفصیلی نگرانی

سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یکم مئی 2025 کو ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تربیتی مشقوں میں جدید ہتھیاروں، مربوط منصوبہ بندی اور میدان جنگ میں فوری ردعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔  عسکری قیادت نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان فوج نے اپنی عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے بھارت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی تنبیہ دی ہے۔  عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مربوط جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کے جنگی عزائم کو بارہا خاک میں ملا دیا گیا ہے۔ مسلح افواج کی یہ مضبوط دفاعی تیاریاں علاقائی استحکام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس ہیں۔