ساہیوال کے علاقے موضع بشیرہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 6 سالہ حسن اور 4 سالہ حیدر علی کی لاشیں مل گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، دونوں بچوں کی لاشیں گھر کے کمرے میں موجود آٹے کے ٹرنک سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، اور جب گھر کا تالا لگا کمرہ کھولا گیا تو اندر دونوں بچوں کی لاشیں پائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔