امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر ایک بار پھر تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ انہیں ایران جنگ کے بجائے یورپ اور یوکرین کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دنیا کو زیادہ محفوظ بنا رہی ہے، جبکہ مرز نے اس جنگ کی حکمت عملی پر سوالات اٹھائے تھے اور خبردار کیا تھا کہ تنازعات میں الجھنا آسان ہے، نکلنا مشکل۔ دوسری جانب، امریکہ جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہا ہے، جس پر برلن نے تیار ہونے کا اعادہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ نیٹو تعاون جاری رہے گا۔
یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے جب جرمنی نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امریکی پالیسی پر تنقید کی تھی۔ عرب میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان یہ کشیدگی ایران جنگ کے سبب بڑھ رہی ہے، اور ٹرمپ نیٹو پر بھی تنقید کر رہے ہیں کہ وہ اس جنگ میں براہ راست شامل نہیں ہو رہا۔