دو سری لنکن کرکٹر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر گرفتار

دو سری لنکن کرکٹر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر گرفتار

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر ہوٹل میں قیام کے دوران خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، لیکن بعد میں انہیں ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا۔

یہ واقعہ کولمبو کے ناراہین پیتا علاقے میں پیش آیا، جہاں ٹیم مقیم تھی۔ خواتین نے شکایت کی کہ انہیں باتھ رومز میں نہاتے ہوئے موبائل فون کے ذریعے خفیہ طور پر فلمایا جا رہا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو حراست میں لیا، تاہم بعد میں ان کی رہائی ہو گئی۔ تفتیش جاری ہے کہ ویڈیوز آن لائن شیئر تو نہیں کی گئیں۔ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اور کیس کی اگلی سماعت 25 مئی کو مقرر ہے۔دریں اثنا، سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تاحال کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی ہے، لیکن بورڈ میں حالیہ تبدیلیاں جاری ہیں۔