سری لنکن کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے درمیان انکم ٹیکس تنازعے پر ثالثی عدالت میں اپیل دائر کی گئی تھی، جہاں کرکٹرز کا مؤقف تھا کہ وہ بورڈ کے ملازم نہیں بلکہ آزاد خدمات پیش کرتے ہیں، جبکہ بورڈ اور اٹارنی جنرل آفس کا موقف تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد کھلاڑی بورڈ کے ملازم شمار ہوں گے۔
تازہ سماعت میں دونوں فریقین کے درمیان عبوری معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت جون سے کھلاڑیوں سے ایڈوانس پرسنل انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ پچھلے دو مالی سالوں کے ٹیکس واجبات کا فیصلہ کیس کے حتمی فیصلے تک موخر کیا گیا ہے۔یہ معاہدہ کرکٹ کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے اور قانونی پیچیدگیوں کو کم کرنے کی کوشش ہے۔