ناصر اللہ عرف ناصر میچ کھیل کر کھلاڑیوں کیساتھ واپس آ رہے تھے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی
چونیاں(تحصیل رپورٹر)کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی دوران ڈکیتی قتل، مقتول ناصر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیل کر گاڑی میں واپسی آ رہے تھے۔ نامعلوم تین ڈاکوؤں نے مائی رابو حدود تھانہ الہ آباد کے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے مقتول ناصر قتل ہو گیا۔ کارروائی کےبعد مقتول کی کھڈیاں کے آبائی گاؤں میں تدفین کر دی گئی تفصیلات کے مطابق دوران ڈکیتی انٹرنیشنل کبڈی کا کھلاڑی قتل کر دیا گیا، کبڈی کھیل کر واپس آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑی پر ڈاکوؤں کی لوٹنے کی کوشش پر فائرنگ کی ایک پہلوان ناصر اللہ عرف ناصر جانبحق ہو گیا گزشتہ رات حویلی لکھا سے کبڈی کھلاڑی کیری ڈبہ پر سوار واپس کھڈیاں گھر آ رہے تھے، مائی رابو حدود تھانہ الہ آباد تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ناصر اللہ المعروف ناصر پہلوان کو گردن پر فائر لگا شدید مضروب ہو گیا لاہور لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے بھائی مدثر نے میڈیا کو بتایا کہ مقتول ناصر پہلوان تین بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔ مقتول ناصر انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا تھا۔ ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں نوٹس لیں اور میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دلوائیں۔تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف گاڑی ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ 2050/25 درج کر لیا۔مقتول قومی کھلاڑی کی نعش کو کارروائی کے بعد کھڈیاں کے نواحی گاؤں میں تدفین کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ملک کے کبڈی کھلاڑیوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔