بھارت کے خلاف معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلیاں

راولپنڈی (آن لائن) ازلی دشمن بھارت کے خلاف معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر راولپنڈی کی تاجر برادری نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے بھر پور ریلی کا انعقاد کیا راولپنڈی ریسٹورنٹ کیٹرر سویٹ اینڈ بیکر ایسوسی ایشن، انجمن تاجران راولپنڈی سمیت تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ کے پلیٹ فارم سے نکالی گئی ریلی میں شہر بھر سے تاجروں، کاروباری شخصیات اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی