معرکہ حق کی فتح کاایک سال مکمل،پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں پروقار تقریب‘

کیک بھی کاٹا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،سینئرسول وعسکری حکام اورطلبہ نے شرکت کی
کراچی (آن لائن)معرکہ حق کی فتح کاایک سال مکمل ہونے پرپاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں پروقار تقریب کاانعقادکیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،سینئرسول وعسکری حکام اورطلبہ کی شرکت ہوئی۔تقریب میں تاجروں، کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مہمان خصوصی نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے معرکہ حق کے شہد ا اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں شرکا نے قومی یکجہتی و اتحاد کے عزم کو دہرایا۔ تقریب کے اختتام پر معرکہ حق کا یادگار سال مکمل ہونے پرکیک بھی کاٹا گیا۔