ایرانی ہیکر گروپ کا حملہ، ہزاروں امریکی فوجیوں کے رہائشی پتے لیک

خاندانی معلومات اور نقل و حرکت کی تفصیلات افشا کرنے کا دعوی، امریکی دفاعی اداروں میں تشویش
تہران(آئی این پی )ایران سے مبینہ طور پر منسلک ایک ہیکر گروپ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے خلیج فارس میں تعینات ہزاروں امریکی میرینز کی ذاتی معلومات لیک کردی ہیں، جس کے بعد امریکی دفاعی حلقوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ہنڈالا نامی ایک سائبر گروپ، جس کے ایران سے روابط بتائے جاتے ہیں، نے  دعوی کیا کہ اس نے خلیج فارس میں تعینات 2 ہزار 379 امریکی میرینز کی ذاتی معلومات جاری کردی ہیں۔گروپ نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پیغام میں کہا کہ اس نے اہلکاروں کے نام اور دیگر شناختی تفصیلات شائع کی ہیں، جبکہ اسے اپنی نگرانی کی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا