پہلگام فالس فلیگ پر پاک فوج کا دوٹوک پیغام: "ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں"—سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پہلگام میں بھارت کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان کے خلاف دھمکیوں پر پاکستان کی مسلح افواج اور عوام متحد ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک زوردار پریس کانفرنس میں دشمن کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ "ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں"—اور یہی جملہ سوشل میڈیا پر راتوں رات پاکستانی قوم کی آواز بن گیا۔
پریس کانفرنس کی نمایاں باتیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:"ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی شروع کریں، ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں"۔"اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جارحیت ہی راستہ ہے تو ہم ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہیں، اسے آزمائش کا راستہ اختیار نہ کرنا چاہیے"۔2019ء کی طرح اس بار بھی مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاکستان نے ہر ڈومین میں جوابی کارروائی کی مکمل تیاری کر رکھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ اگر بھارت نے فوجی تصادم کا راستہ چنا تو یہ اس کا فیصلہ ہوگا، لیکن پھر جوابی حکمت عملی ہماری مرضی سے ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ردِعمل:
ڈی جی آئی ایس پی آر کے الفاظ
"ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں"
نے سوشل میڈیا پر #ہم_تیار_ہیں اور #AzmanaNahi جیسے ہیش ٹیگز کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔ ہزاروں صارفین نے اس بیان کو قومی عزم، یکجہتی، اور خودداری کا مظہر قرار دیا۔یہ بیانیہ نہ صرف بھارت کے لیے سخت پیغام ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی باور کروا رہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔