لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی سی بی کوئی فیصلہ لے، محمد رضوان کبھی کپتانی کے لائق نہیں ہیں کامران اکمل نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ جو مینجمنٹ ہے اور کپتان ہے، اگر پی سی بی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ فیصلہ لے سکتے ہیں اور لینا بھی چاہیے، کبھی آئندہ سے ان کو اتنے اختیارات نہیں دیے جائیں، یہ کبھی کپتانی کے لائق ہی نہیں ہیں۔سابق کرکٹر نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی انھوں نے کل پشاور کے خلاف ٹیم کھلائی اور جس اپروچ کے ساتھ انھوں نے کرکٹ کھیلی وہ سمجھ سے باہر ہے۔