لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم قاری امان اللہ کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق بچہ گھر سے نماز پڑھنے کے لیے گیا تھا تو ملزم امان اللہ نے بچے کو ورغلا پھسلا کر اس کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالامتاثرہ بچے کی والد محمد جمشید کی مدعیت میں نامزد ملزم قاری امان اللہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔