لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد میں ڈولفن سکواڈ نے 15کی کال پر فوری کارروائی کر کے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم بچے کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیااور زیادتی کا نشانہ بنادیا،ڈولفن نے امانت کو تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا۔