پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت50 ڈگری تک جا سکتا ہے:واشنگٹن پوسٹ
آج سے4مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور آندھی کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
اسلام آباد، واشنگٹن (آئی این پی )امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔امریکی اخبار نے خبر دار کیا پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے‘دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک ملک میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 04 مئی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے سسٹم کے ملک میں داخل ہوگیا جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارشیں ہوسکتی ہیں