4 مئی تک آندھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا،یکم مئی سے شمال مشرقی پنجاب میں مرطوب ہوائیں بھی داخل ہو سکتی ہیں، آج شام یا رات سے 4 مئی تک کشمیر، اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ  آباد، سیالکوٹ، نارووال، میںآندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل  آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میںآندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی،میںآندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، ایبٹ  آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ میںآندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،بونیر، ملاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک،خیبر، پشاور، مردان، کرم، گلگت بلتستان میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،کہیں کہیں ڑالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔