غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 25 فلسطینی شہید، خوراک کی قلت سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ، عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 42 افراد کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا، جس میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں اور بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کا نقصان ہوا۔عالمی ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے خوراک کی شدید قلت کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ادارہ کا کہنا ہے کہ اگر خوراک کی فراہمی میں مزید رکاوٹیں آئیں تو یہ بڑے پیمانے پر اموات کا باعث بن سکتی ہے۔اس کے ساتھ ہی امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو رہا کر دیا، جنہیں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ محسن مہدوی نے اپنے گرفتاری اور بے دخلی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس کے بعد انہیں رہائی مل گئی۔