ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے، جس سے علاقے میں انسانی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے علاقوں پر بمباری کی۔ مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 43,508 تک پہنچ چکی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے رپورٹ کیا۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں بھی حملے جاری رکھے، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 52 شہری شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا، جب کہ لبنان کے نباتیہ اور طائر علاقوں میں بمباری سے طبی عملے کے رکن سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔جوابی کارروائی کے طور پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ کے نیول بیس اور ایک فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔