واقعہ شہر اپسالا میں حجام کی دکان پر پیش آیا،ملزم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر فرارہوگیا
سٹاک ہوم (آئی این پی )سوئیڈن کے شہر اپسالا میں ایک دکان میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے شہر اپسالا میں حجام کی دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود 3افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ والپورگیس موسم بہارکے تیوہار کے موقع پر پیش آیا، جس میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور انہوں نے پولیس کو رپورٹ کیا جس پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔