برازیل: بزرگ خاتون کی جہاز کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش

سائوپالو (آئی این پی )برازیل کے شہر سپالو سے نیو یارک جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون مسافر نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد صورتحال نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 950کو سپالو سے نیو یارک کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن روانگی سے پہلے ایک مسافر نے پرواز کے عملے سے بدتمیزی شروع کر دی۔ خاتون کاک پٹ کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی اس دوران خاتون نے غلط الفاظ کا استعمال کیا۔خاتون کا دعویٰ تھا کہ وہ محض اس بات کا جواب چاہتی تھی کہ پرواز کیوں تاخیر سے روانہ ہو رہی تھی۔