ملک بھر میں آ ج یو م تکبیر منایا جائیگا، عام تعطیل ہوگی‘سکول تقریبات کیلئے کھلیں گے

 اسلام آباد (آئی  این پی ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر    منایا بھرپور جوش وخروش سے منایا جارہا ہے ۔ حکومت  کی جانب سے   عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا ،  کابینہ ڈویژن  سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق  تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے ۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی‘ ا س موقع پر پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر اسکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج  28 مئی کو پنجاب کے تمام اسکولزکھلے رہیں گے،محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوادیا،مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔28   یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائیگا،یوم تکبیرکے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا