ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لئے امریکہ کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں
نئی دہلی اور اسلام آباد کو سفارتی اور فوجی بیک چینلز پھر سے قائم کرنے چاہئیں: واشنگٹن پو سٹ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے ادارئیے میں لکھا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریے میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں اور 1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بظاہر بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اسی کی حدود میں مارگرائے جو اس بات کا اظہار ہے کہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔