کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل، پولیس کارروائی میں مصروف

کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل، پولیس کارروائی میں مصروف

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنے والے شاہ زین مری سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ شاہ زین مری 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا اور اس کا روٹ پلان بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کے مطابق، شاہ زین مری کا تعلق ایک بااثر خاندان سے ہے اور وہ بوٹ بیسن پہنچنے کے بعد گارڈز کے ساتھ جھگڑے میں ملوث ہوا۔ پولیس نے اس کے پانچ گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے شاہ زین مری کے دوست کے گھر پر چھاپہ مارا، لیکن وہ وہاں نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق، اس کے دوست نے بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔اسد رضا نے مزید کہا کہ گارڈز سے ملنے والے اسلحے کے لائسنس کی تفصیلات بھی چیک کی جا رہی ہیں اور ملزم شاہ زین مری کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔