افطار کے وقت توانائی بحال کرنے والے بہترین مشروبات

افطار کے وقت توانائی بحال کرنے والے بہترین مشروبات

رمضان المبارک میں روزہ دار افطار کے وقت اپنی توانائی بحال کرنے کے لیے صحت بخش اور تازگی بخش مشروبات کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

 یہ مشروبات نہ صرف جسم کو پانی کی کمی سے بچاتے ہیں بلکہ دن بھر کی تھکن بھی دور کرتے ہیں۔ اس رمضان، آپ بھی ان مزیدار اور توانائی بخش مشروبات کو اپنا کر اپنے افطار کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

1- کھجور کا شیک: فوری توانائی کا بہترین ذریعہ
کھجور قدرتی مٹھاس اور توانائی فراہم کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ کھجور کے بیج نکال کر دودھ میں پیس لیں، اپنی پسند کے پھل جیسے کیلا، سپوتا اور خشک میوہ جات (بادام، کاجو) شامل کریں اور ٹھنڈا سرو کریں۔ یہ شیک افطار کے بعد جسم کو فوری توانائی فراہم کرے گا۔

2- عرقِ گلاب لسی: گرمی اور پیاس کا بہترین حل
دہی میں عرقِ گلاب، چینی اور پانی ڈال کر بلینڈ کریں۔ مزید تازگی کے لیے آئس کیوبز شامل کریں۔ یہ روایتی لسی نہ صرف افطار کے وقت پیاس بجھاتی ہے بلکہ ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔

3- سونف اور پودینہ کا ڈیٹاکس مشروب
سونف، لیموں کا رس، کالی مرچ، کالا نمک، پودینے کے پتے اور آئس کیوبز کو بلینڈ کریں۔ یہ مشروب جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور ڈیٹاکسفائی کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے افطار کے بعد تازگی محسوس ہوتی ہے۔

4- لیچی اور گلکند شربت: سکون بخش اور فرحت بخش مشروب
لیچی، بھگوئے ہوئے سبزے کے بیج، چینی اور گلکند کو مکس کریں، آئس کیوبز شامل کریں اور ٹھنڈا سرو کریں۔ یہ مشروب نہ صرف توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی دیتا ہے۔

رمضان میں ان مشروبات کو اپنی افطار کی روٹین کا حصہ بنا کر تازگی، توانائی اور صحت مند افطار کا لطف اٹھائیں!