ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر کراسنودار میں ایک نو سالہ بچہ والیا کورولیوف، دو ہسکی کتوں کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی ناک دوبارہ جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ والیا اپنے والد کو جھاڑو دینے جا رہا تھا تاکہ وہ گاڑی سے برف ہٹا سکیں، لیکن راستے میں اچانک دو ہسکی کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس کے والد والینٹین کورولیوف کو پڑوسیوں نے حملے کے بارے میں اطلاع دی۔مرر کیمطابق بچے کو فوری طور پر کراسنودار کے سپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کیا۔ بچے کے چہرے کے کچھ حصے کتوں کے پیٹ سے برآمد ہوئے جن میں اس کی ناک بھی شامل تھی۔ ان اعضا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا تاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں دوبارہ جوڑنے کی کوشش کر سکے۔بچے کے والد نے کہا "یہ بہت مشکل ہے، میرے بیٹے کا چہرہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ کتوں نے اس کے چہرے کو آنکھوں سے لے کر نچلے ہونٹ تک کھا لیا ہے۔ چہرے کے جو حصے کتوں کے پیٹ سے نکالے گئے ہیں، انہیں کراسنودار بھیجا جا رہا ہے۔میرا بیٹا میرے پاس آ رہا تھا، لیکن راستے میں کتوں نے حملہ کر دیا۔ میں انتظار کرتا رہا، پھر پڑوسیوں نے آ کر بتایا کہ دو ہسکی کتوں نے اس کا چہرہ چبا ڈالا ہے۔ انہوں نے ایمبولینس اور پولیس کو بلایا۔"ابتدا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے والد کی اپیل پر توجہ نہیں دی، لیکن بعد میں طبی افسران کے دباؤ پر کارروائی شروع کی گئی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق بچہ انتہائی نازک حالت میں ہے اور اگر وہ زندہ بچ بھی گیا تو اسے کئی سالوں تک پلاسٹک سرجری کی ضرورت پڑے گی