بارش سے بجلی کاترسیلی نظام متاثر، 45سے زائد فیڈرز ٹرپ

متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند، صارفین کے بحالی کیلئے دفاترکیچکر 
بارشوں کاسلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے کاالرٹ 
لاہور ( کرائم رپورٹر )شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر بارش کے باعث لیسکو کے 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی والٹن روڈ، چونگی امرسدھو،شالیمار ،باغبانپورہ،چائنہ سکیم،سمن آباد، پریم نگر، شاہدرہ، امامیہ کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی بارش کے باعث انفرادی شکایات کی بھرمار صارفین بجلی بحالی کے لیے لیسکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو خود کنٹرول روم میں موجود رہے، فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ ہے، چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویڑن میں  ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔دریں اثناپی ڈی ایم اے نے پنجاب میں جاری بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی 24/7 مانیٹرنگ جاری ہے۔