جمعہ کورمضان کاچاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی :عبدالخبیر آزاد
سعودی عرب، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،انڈونیشیا میں آج پہلا روزہ ہوگا
اسلام آباد،ریاض (خصوصی رپورٹ )پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ کل اتوار کو ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز پشاور میں چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا ،کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی۔ مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لئے پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ دوسری طرف سعودی عرب، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،جہاں آج پہلا روزہ ہوگا۔بھارت ، بنگلہ دیش،فلپائن ،ملائیشیا اور برونائی دارالسلام میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں کل پاکستان کیساتھ پہلاروزہ رکھا جائے گا۔