لاہور(آئی این پی )مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نے قوم کو نوید سنائی ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں اجلاس ہوگا، کوشش ہے کہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سے ایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔